اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کی مسلح افواج کے ہیڈکوارٹر کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ اس بڑے آپریشن میں عراقی فوج، پولیس فورس اور عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی مشترکہ طور پر حصہ لے رہی ہے تاکہ صوبے دیالہ میں دہشت گردوں کا بھرپور طریقے سے تعاقب اور اس صوبے سے دہشت گردوں کا صفایا کیا جا سکے۔
اس فوجی آپریشن کی، عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی، مسلح افواج کے کمانڈر، عراق کے وزرائے داخلہ و دفاع اور عوامی فورس الحشدالشعبی کے ڈپٹی کمانڈر نگرانی کر رہے ہیں۔
الحشدالشعبی نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ عوامی رضاکار فورس کو عراقی فضائیہ کی حمایت حاصل ہے اور اس حمایت سے فوجی آپریشن کا تیسرا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
اس فوجی آپریشن میں شمال میں جلولا و المقدادیہ، اور جنوبی موصل میں عطشانہ اور بادوش پہاڑیوں سے دہشت گردوں کا صفایا کیا جا رہا ہے تاکہ عراق سے دہشت گرد گروہ داعش کے باقی بچے تمام عناصر کا بھی خاتمہ کیا جا سکے۔
/129
6 اگست 2019 - 05:27
News ID: 967233
دہشت گردوں کے تعاقب کے لئے شمالی عراق میں فوجی آپریشن کا تیسرا مرحلہ عراق کے وزیر اعظم کی موجودگی میں شروع ہو گیا۔